سعودی عرب میں ایک اور شعبے سے غیر ملکی شہری نکالنے کی تیاریاں شروع

سعودی عرب میں ایک اور شعبے سے غیر ملکی شہری نکالنے کی تیاریاں شروع

ریاض: سعودی عرب سے متعدد شعبہ جات کے بعد اب انشورنس کے شعبے کی باری بھی آگئی ہے، جس میں ٹیکنیکل اور مینجمنٹ سے متعلقہ تمام ملازمتیں جلد ہی سعودی شہریوں کے حوالے کردی جائیں گی۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی کے گورنر احمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ انشورنس و ری انشورنس کمپنیوں کی 58 فیصد ملازمتیں پہلے ہی سعودی شہریوں کو دی جاچکی ہیں۔

چوتھے سعودی انشورنس سمپوزیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم کے تعاون سے سعودی نوجوانوں کو ایکچویریل سائنسز کی تعلیم کیلئے سکالر شپ دئیے جارہے ہیں، تاکہ وہ انشورنس انڈسٹری میں خالی ہونے والے اہم عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انشورنس انڈسٹری کے کلیمزاور کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ملازمتیں جلد ہی سعودی شہریوں کے حوالے کر دی جائیں گی۔