فیس بک اکائونٹ میں غیر ضروری مواد نہ رکھیں ،ماہرین

فیس بک اکائونٹ میں غیر ضروری مواد نہ رکھیں ،ماہرین

نیویارک:فیس بک کے آنے کے بعد انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد اربوں تک پہنچ گئی ہے ۔ فیس بک کے ذریعے اپنی تصاویر سے لیکر یادیں ، کہاںیاں ،اور بہت کچھ شیئر کیا جاتاہے ۔ 

دوسروں سے رابطے کے لیے استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپس میں سب سے مقبول ترین ہونے کی وجہ سے فیس بک کے صارفین کو سب سے بڑا خطرہ بھی ہیکروں سے لگا رہتاہے ۔ جس کی وجہ سے کئی بار فیس بک صارف کو شدید پریشانی سے دو چار ہو نا پڑتا ہے مگر اس کا حل تلاش کرنے میں بھی کافی مشکل ہوتی ہے ۔

عام طور پر فیس بک پر گھر کی کوئی تصویر ہویابہترین دوستوں کی معلومات، ہم بخوشی اسے فیس بک پر ڈال دیتے ہیں لیکن انتہائی تشویشناک خبر یہ ہے کہ اس کی وجہ سے ہیکرز ہماری انتہائی اہم معلومات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں اور ہمیں مشکل سے دوچار کردیتے ہیں۔

ایک امریکی اخبار میں ایک تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ ”اگر میں ایک ہیکر ہوں تو ایسی معلومات میرے لئے انتہائی مفید ہوں گی اور میں اس کی مدد سے لوگوں کے بینک اکاﺅنٹ اور دیگر اہم چیزوں تک رسائی حاصل کرلوں گا۔“

ایک اور سیکیورٹی ماہر ٹام گورپ نے لکھا ہے کہ کسی کی ماں کا نام کریڈٹ کارڈ تک رسائی میں مدد دیتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ کبھی بھی یہ مت بتائیں کہ آپ نے گذشتہ دنوں میں کیا کام کیا اور کس جگہ گئے۔