گھوٹکی میں ایک بار پھر اردو کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا

گھوٹکی میں ایک بار پھر اردو کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا

سکھر: گھوٹکی میں اردو کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہو گیا۔ سکھر بورڈ کے جاری انٹر کے امتحانات میں گیارہویں جماعت کا آسان اردو کا پرچہ وقت سے پہلے دستیاب ہوگیا۔پرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے آؤٹ کیا جا رہا ہے،حل شدہ سوالات بھی سوشل میڈیا کے زریعے امیدواروں کو بھیجے جا رہے ہیں،حل شدہ پیپرز کی قیمت 500 سے 1000 روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی  میں گیارہویں جماعت کا اردو کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔امتحانی مراکز کے باہر بوٹی مافیا سرگرم،انتظامیہ بھی بے بس نظر آرہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ  پرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے آؤٹ کیا گیا ہے۔حل شدہ سوالات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے امیدواروں کو بھیجے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  اس قبل  سکھر ریجن میں ساتویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی  آؤٹ ہوگیاتھا۔ پرچہ آوٹ ہونے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر جام مہتاب ڈہر نے نوٹس لیتے ہوئے سکھر ریجن میں پرچہ ملتوی کردیاتھا۔واضح رہے کہ ا س سے پہلے ریاضی کے پرچے میں بھی طلبا کو ساتویں کی جگہ آٹھویں جماعت کا پرچہ دیا گیا تھا.

مصنف کے بارے میں