اداکاری کے بعد ہدایت کاری میں بھی قسمت آزمانا چاہتی ہوں؛کنگنا رناوت

اداکاری کے بعد ہدایت کاری میں بھی قسمت آزمانا چاہتی ہوں؛کنگنا رناوت

ممبئی:بالی ووڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت نے جو جو کردار کیا مداحوں نے اسے آج تک یاد رکھا ہے لیکن اب اداکاری کے برد کنگنا ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنی قسمت آزمانا چاہتی ہیں ۔حالیہ دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ’  وہ آج کل اپنی تیلگو فلم منیکرنیکا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ اگلے سال شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی فلم کی ہدایتکاری کرنے کی خواشمند ہیں‘۔

بالی ووڈ کوئن نے کہا کہ وہ اب اداکاری کے علاوہ ہدایتکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانا چاہتی ہیں اور اب ہدایتکاری پر ہی توجہ دینا چاہتی ہوں جب کہ صرف ہدایتکاری ہی نہیں میں اپنی فلموں میں اداکاری بھی کرسکتی ہوں۔