ماہ صیام میں تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

ماہ صیام میں تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں بھی مصروف رہنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ ماہ صیام میں پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے اور انتخابات کے لیے تمام ذمہ داریاں چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کو دے دی گئی ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو عید الفطر کے بعد وہ پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے لاہور میں جلوسوں پر پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے 8 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے مکمل کرے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں