’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے

’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے

لاہور:والٹ دزنی کارٹونز سے شاید ہی کوئی نا واقف ہو اور ڈزنی لینڈ کے ’مکی‘ اور ’منی‘ تو ہر دلعزیز ہیں ۔

بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کسی کو یہ معصوم اور شرارتی کردار  سب کو بھاتا ہے لیکن ان کرداروں کے بارے میں شاید ہی آپ کو معلوم ہو کہ ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقت میں میاں بیوی تھے۔ Wayne Allwineنامی شخص جو ’مکی‘ کا کردار (پس پردہ آواز) 30سال تک نبھاتا رہا نے ڈزنی لینڈ کے میل روم میں بطور کلرک 1966میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعد ازاں وہ سائونڈ ڈیپارٹمنٹ میں شفٹ ہوگئے۔ Russiنامی خاتون جو ’منی‘ کا کردار ادا کرتی رہی ہیں 1986میں ڈزنی لینڈ میں آئیں اور تب سے مکی کے ساتھ منی کا کردار نبھا رہی تھیں۔

حیرت انگیزانہ طور پر دونوں کے کرداروں کی لڑائی اور دلچسپ گفتگو کی وجہ سے دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور دونوں نے1991میں شادی کر لی۔کہا یہ جاتا ہے کہ یہ وہ واحد جوڑا تھا جسے سب سے زیادہ برطانوی ریڈیوز پر اور پروگرامز میں مدعو کیا گیا ۔2009میں Allwine ذیابطیس کے باعث فوت ہو گئے ۔