نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل، عمران خان خطاب کریں گے

 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل، عمران خان خطاب کریں گے

نوشہرہ: تحریک انصاف آج نوشہرہ میں اپنی عوامی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ نوشہرہ سپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ پنڈال میں حاضرین کے لیے 15 ہزارکرسیاں لگا دی گئیں۔ صوبائی وزرا پشاور سے ریلی کے ساتھ نوشہرہ جلسہ میں شرکت کریں گے ۔

نوشہرہ جلسسے میں شرکت کیلئے سی ایم خیبر پختونخوا نوشہر ہ سے عمران خان اور دیگر قائدین کا رشکئی انٹر چینچ پر استقبال کریں گے۔عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے نوشہرہ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ جلسہ عام سے عمران خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید،جہانگیر ترین اور شاہ محمود خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے 12 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گیے ہیں۔  تحریک انصاف کے جلسہ عام اور ریلی کی وجہ سے نوشہرہ میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لئے لگائے جانے والے جمعہ بازار ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی۔

مصنف کے بارے میں