آزادکشمیرمیں شفاف احتساب کرنے کا ہم نے وعدہ پورا کردیا،نورین عارف

 آزادکشمیرمیں شفاف احتساب کرنے کا ہم نے وعدہ پورا کردیا،نورین عارف

مظفرآباد: حکومت آزادکشمیر کی وزیر صنعت وحرفت ، سوشل ویلفیئراور ترقی نسواں نورین عارف نے کہاہے کہ اپوزیشن راہنماء وزیراعظم آزادکشمیر یا حکومت پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کر کے اور دھمکیاں دے کر اپنے دور حکومت میں کروڑوںروپے کی کرپشن، بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کی ذمہ داری اوراحتساب سے نہیں بچ سکتے ۔

انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین نے اپنے محکمہ لوکل گورنمٹ کے ترقیاتی فنڈزاور دیگر سرکاری حکومت وسائل کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اور سارے آزادکشمیر کے حصے کے ترقیاتی فنڈز صرف اپنے ایک دو حلقوں میں منتقل کر کے جس طرح کی خردبرد کی انتہا کی گئی ہے اس کی تفصیلات اور حقائق زبان زدعام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آزادکشمیرمیں ایک شفاف اوربے لاگ بلا تخصیص احتساب کرنے کا ہم نے انتخابات میںعوام سے وعدہ کیا ہوا ہے اور ہماری حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں اس مقصد کیلئے احتسا ب کے قانون میںضروری ترامیم کر کے احتساب کے ادارے کوشفاف اوربااختیار بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے اسمبلی میں ترمیمی آرڈیننس بل بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور ان ساتھیوں کے اخبارات میں خود ساختہ اور من گھڑت بیان بازی ،الزام تراشیوں یا دیگر حربوں کے کسی دباؤ میںآکر ان کے خلاف احتساب کے عمل کوروکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کے اس طرح کے بیانات دیکر دھمکیاں چور مچائے شور کے مترادف ہیں اور آزادکشمیر کے لوگ جانتے ہیں کہ وہ اس طرح کا شور شرابہ آج کل کیوں کر رہے ہیں اور ان کو کس طرح کا کیاخوف ہے اور ان کا ماضی قریب میں 5سالہ دور حکومت کے دوران کیا کردار رہا ہے اور قومی و سرکاری اور عوامی مسائل کا انہوں نے اپنے دورمیں کیا حشر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں