بھارت نے خفیہ ایجنسی سے رابطوں کے الزام میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

بھارت نے خفیہ ایجنسی سے رابطوں کے الزام میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

ممبئی: بھارتی ریاست اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کا آئی ایس آئی کے تین ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ۔اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے دعوٰ ی کیا ہے کہ مہاراشٹرا پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممبئی میں مشتبہ آئی ایس آئی کے کارکن کو گرفتار کرلیا جو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطے میں تھا۔
قبل ازیں آئی ایس آئی کے دو مشتبہ ایجنٹس کو اترپردیش اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کے ذریعہ گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک کی الطاف قریشی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جس کو جنوبی ممبئی کے مسجد بندر علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ دوسرے کی جاوید اقبال کی حیثیت سے شناحت کی گئی اور اسے اگری پاڈہ میں یوسف منزل بلڈنگ سے حراست میں لیا گیا۔
عہدیدار نے کہا کہ الطاف قریشی حوالہ کاروبار کرنے والا اور مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایجنٹ ہے۔ اقبال اس کا ساتھی ہے۔ الطاف قریشی نے لکھنو میں ایک اور آئی ایس آئی ایجنٹ آفتاب علی کے بینک اکاﺅنٹ میں رقم جمع کرائی تاکہ جاسوسی سرگرمیاں انجام دی جاسکیں۔ آفتاب کو یو پیسے گرفتار کیا گیا۔
اے ٹی ایس عہدیداروں نے الطاف قریشی کے مکان سے سیل فون اور 71.57لاکھ روپئے نقدم رقم برآمد کی۔ جاوید کا پڑوسی ملک میں آئی ایس آئی عہدیداروں سے مسلسل ربط میں تھا۔ تحقیقات کے دوران مزید چند افراد کے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے۔