خورشید شاہ کا گورنر سندھ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

خورشید شاہ کا گورنر سندھ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

کراچی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے گورنر سندھ سے متسعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں گورنر سندھ محمد زبیر غیر جانبدار نہیں رہے انہوں نے اخلاقیات اور آئینی حدود کی خلاف ورزی کی ہے انہیں چاہئے کہ وہ استعفے دے کر پنجاب کے وزیر بن جائیں۔

 سکھر میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس کے بعد خورشید احمد شاہ نے وزیر اعظم پر دل کھول کر تنقید کی اور کہا کہ پاناما لیکس پر دو بار قوم سے خطاب کرنے والے بھارتی بزنس مین سے خفیہ ملاقات پر کیوں چپ ہیں۔ سرحدوں پر ہمارے فوجیوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہم مودی کو گھر بلا رہے ہیں سجن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے لئے جھوٹ بولا اور لوگوں کو دھوکا دیا موجودہ حالات حکومت مخالف گرینڈ الائنس کے متقاضی ہیں۔

یاد رہے گزشہ دنوں گورنر سندھ نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پر خوب تنقید کی اور کہا تھا کہ سندھ بہت پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ تعلیم، صحت انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کا بُرا حال ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے جنہوں نے لاہور کو اچھا بنایا کراچی کے عوام آئندہ الیکشن میں لاہور بنانے والوں کو ووٹ دیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں