بھارت ،پولیس سٹیشن میں موجود دس لاکھ لیٹرشراب چوہے پی گئے

بھارت ،پولیس سٹیشن میں موجود دس لاکھ لیٹرشراب چوہے پی گئے

دہلی: بھارت کی ریاست بہار کے پولیس سٹیشن میں قبضہ میں لی گئی دس لاکھ لیٹرشراب چوہوں نے پی لی،پویس اہلکاروں کا موقف ہے کہ چوہوں نے شراب کے کین اور بوتلوں کو کاٹ کر شراب پی ،اتنی بڑی مقدارمیں چوہوں کے شراب پینے کے معاملے نے ریاست بہار کے ایس ایس پی کو پریشان کردیا، شراب کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے جوانوں کاشراب ٹیسٹ اور پولیس سٹیشنوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے ایک پولیس سٹیشن میں ایک دلچسپ واقعہ رونماہواہے جس میں پولیس کی مختلف کاروائیوں میں قبضہ میں لی گئی دس لاکھ لیٹرشراب چوہے پی گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف اس وقت کیا گیا جب ایس ایس پی مانومہاراج امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی سربراہی کررہے تھے جس میں انہوں نے قبضہ میں لی گئی شراب کے بارے میں دریافت کیا تو پویس کے افسران نے جواب دیا کہ وہ شراب کی تمام بوتلیں چوہوں نے پی لی ہے۔

ایس ایس پی نے پوچھا  کہ اتنی بڑی مقدار میں شراب چوہے کس طرح پی سکتے ہیں جس پر پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے کہا کہ چوہوں نے ایک مرتبہ ہماری آنکھوں کے سامنے شراب کی بوتل میں سوراخ کیا اور شراب کی چسکی لی ۔ اس کے بعد ایس ایس پی نے تمام پولیس اہلکاروں کا شراب ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوکہ شراب کس نے پی ہے اور اس کے ساتھ ریاست کے ایک ہزار سے زائد پولیس سٹیشن کی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوجائے کہ دس لاکھ شراب کہاں گئی ہے ۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق پولیس نے گذشتہ تیرہ ماہ میں دس لاکھ لیٹر شراب قبضہ میں لی تھی جس میں ساڑھ پانچ لاکھ غیرملکی اور باقی مقامی شراب تھی۔

مصنف کے بارے میں