'سی آئی اے کا دہشت گرد گروہ" کم جون ان" کو قتل کرنے کے لیے شمالی کوریا میں داخل ہو گیا'

'سی آئی اے کا دہشت گرد گروہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور جنوبی کوریا کے خفیہ اہلکار  "کم جون ان" کو ہلاک کرنے کی سازش کر رہے ہیں،سی آئی اے کا حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کیمیائی مادے سے حملہ کرنے کیلئے ملک میں داخل ہو گیا ہے ۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ ملکی سلامتی کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ جسے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے کی پشت پناہی حاصل ہے وہ ملک میں داخل ہو گیا ہے اور ایک کیمیائی مادے سے حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دہشت گرد گروہ کو جلد پکڑ لیا جائے گا اور انھیں بے رحمی سے کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔یہ انکشاف ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب امریکہ اور شمالی کوریا میں کشیدگی انتہائی درجے پر ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی سے جاری ہونے والے اس بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد گروہ مبینہ طور پر کیمیائی اور تابکاری مادے کے علاوہ نینو زہریلا مادہ بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شمالی کوریا جو چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے اس کے ساتھ آجکل امریکہ کی شدید لفظی جنگ چل رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں