کیلے کی شکل کا انوکھا موبائل فون ایجاد

لاہور : ابتداءسے اب تک موبائل فون میں بے شمار تبدیلیاں دیکھی جا چکی ہیں، لیکن ایک ایسا انوکھا موبائل فون جو آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ جی ہاں واقعی کیلے کی شکل کا فون سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا موبائل فون بلیوٹوتھ کے فیچر سے مزین ہے اور اس پر کالز کو بھی سنا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یہ ”بنانا فون “ آپ کے اسمارٹ فونز سے بھی منسلک ہو جاتا ہے۔ اس فون کی بیٹری لگاتار بات کرنے پر 10 گھنٹے تک چل سکتی ہے جبکہ اس میں چند ہی بٹنز ہیں جو کالز سننے یا منقطع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ فون ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری یا دیگر ورچوئل اسسٹنٹس کو بھی حرکت میں لاسکتا ہے۔
اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس کی تیاری کا مقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا اور آپس میں بات چیت بڑھانا ہے۔اس آن لائن مہم کے دوران تیس ہزار ڈالرز اکھٹا کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے تاہم یہ فون 40 ڈالرز کے عوض خریدے جاسکتے ہیں۔