پاکستانی سفارتخانوں کے نمبر گرے ٹریفکنگ کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

پاکستانی سفارتخانوں کے نمبر گرے ٹریفکنگ کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیو کو سفارتخانوں اور ہائی کمیشن کے نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں جس میں دھمکیاں اور گالیاں دی جاتی ہیں کئی افراد سے بھتے کا تقاضا بھی کیا گیا اور عدم ادائیگی پر مقامی پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ معاملہ نوٹس میں آتے ہی سفارتخانوں کو ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا اور کسی بھی فرد کی جانب سے رقم کی ادائیگی کا تقاضا پورا نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں