فیس بک نےسستے انٹرنیٹ کی فراہمی شروع کر دی

ممبئی: سما جی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے بھارت میں سستے انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا۔ یہ منصوبہ بھارت کی مختلف کمپنیوں کے اشتراک سے ملک بھر کے 700 مقامات پر شروع کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک کا بھارت میں ”ایکسپریس وائی فائی “ نامی منصوبہ ایئرٹیل سمیت دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے شروع کیاگیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کو ریاست اتراکھنڈ، راجستھان، گجرات اور میگھالیہ کے 700 مقامات پر مختلف کمپنیوں کی شراکت داری سے شروع کیا گیا۔اس منصوبے کے تحت تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے والے صارف کو یومیہ صرف 10 بھارتی روپے خرچ کرنا پڑیں گے، اس انٹرنیٹ کی رفتار 10 ایم بی پی ایس ہوگی، جو وائی فائی کے ذریعے تیز ترین رفتار سمجھی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے گزشتہ سال بھارت میں سستی انٹرنیٹ سروس شروع کا اعلان کیا تھا ،جس کے تحت فیس بک فوری طور پر بھارت کے 20 ہزار مقامات پر سستی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، تاہم اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں محدود ریاستوں کے منتخب علاقوں میں شروع کیا گیا۔جبکہ اس سے قبل فسی بھی ایکسپریس وائی فائی کے نام سے یہ منصوبہ کینیا، تنزانیہ، نائیجیریا اورانڈونیشیا میں شروع کر چکی ہے۔