آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، اظہر اور یاسر کی ترقی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، اظہر اور یاسر کی ترقی

دبئی : آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ مین شاندار کارکدرگی دکھانے والے  پاکستانی بلے باز اظہرعلی اور باؤلر  یاسر شاہ کو 2,2 درجے ترقی ملی ہے۔ نوجوان پیسر محمد عباس 42 درجے  لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 61 ویں پوزیشن پرآ گئے ہیں جب کہ یونس خان کی 6 درجہ تنرلی ہوئی ہے.

بارباڈوس ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اظہرعلی کو رینکنگ میں بہتری کی صورت میں انعام مل گیا ہے اور وہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں 2 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پوائنٹس برابر ہونے کی وجہ سے ہاشم آملہ بھی اسی پوزیشن پر موجود ہیں۔ یونس خان اپنی اختتامی سیریز میں 6 درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں سے 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ مصباح الحق بدستور ٹاپ 20 ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈین بیٹسمین روسٹن چیز 21 درجے بہتری کےساتھ 49 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ احمد شہزاد 4 درجے ترقی کے ساتھ 62 ویں اور شائی ہوپ 19 درجے کی چھلانگ کے ساتھ 101 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 9 شکار کرنے والے یاسر شاہ 2 درجے ترقی کے ساتھ بولنگ رینکنگ میں 13 ویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔