چیک وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

چیک وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

پراگ: چیک وزیر اعظم بوہوسلاو سوبوتکا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ آندرے بابِس کو برطرف کرنے کی کوشش کریں گے۔

پراگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں مستعفی نہیں ہونگا بلکہ اپنے وزیر خزانہ آندرے بابِس کو برطرف کرنے کی کوشش کریں گے۔ آندرے بابِس کا تعلق سوبوتکا کی حریف سیاسی جماعت سے ہے۔ قبل ازیں بابِس پر ٹیکس چوری کے الزام کے بعد سوبوتکا نے اپنے سمیت پوری حکومت کے استعفے کا اعلان کر دیا تھا۔

چیک جمہوریہ میں اسی سال اکتوبر میں عام انتخابات کرائے جانا ہیں، جن میں توقع ہے کہ سینٹر پارٹی اکیلے ہی اتنی زیادہ عوامی تائید حاصل کر لے گی کہ بابِس کے لیے خود وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔