پاک فوج کو قومی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے پر فخر ہے، قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کو قومی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے پر فخر ہے، قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  حیدرآباد گیریژن کا دورہ کیا .پاک فوج نے2014 سےاب تک متاثرین میں4ہزارٹن راشن تقسیم کیا.1 لاکھ 90 ہزارخاندان راشن سے مستفید ہوئے،آرمی چیف کو بریفنگ  دی گئی ۔


آئی ایس  پی آر کے مطابق آرمی چیف نےحیدرآباد گریژن کا دورہ کیا ۔ جس میں آرمی چیف کو تھر میں میڈیکل کیمپس  پر بریفنگ دی گئی ۔ جس میں بتایا گیا کہ اب تک میڈیکل کیمپس سے1 لاکھ61ہزارمریض مستفید ہوئے.اور راشن کے حوالے سےبھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 1 لاکھ 90 ہزارخاندان راشن سے مستفید ہوئے.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ 6 لاکھ آبادی اور7لاکھ لائیواسٹاک کو پانی کی فراہمی ہورہی ہے.

آرمی چیف نےحیدرآبادگیریژن میں افسروں اورجوانوں سےخطاب بھی کیا ۔ جس میں آرمی چیف نے  فارمیشن کی کوششوں کو سراہا .اور کہا کہ  پاک فوج کو قومی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے پر فخر ہے.یہ منصوبے پاکستانی عوام کیلیے ہماری مسلسل خدمت کا حصہ ہیں.