پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  کو زبردست تیزی دیکھی گئی 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  کو زبردست تیزی دیکھی گئی 

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 50 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھوگیا تاہم انڈیکس 49800 پوائنٹس سے بڑھ کر 49800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے میں مجموعی حجم 97 کھرب سے بڑھ کر 98 کھرب روپے پر جا پہنچا۔توانائی، سیمنٹ، اسٹیل بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49300، 49400، 49500، 49600، 49700 اور 49800 پوائنٹس کی 6 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 567.48 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49283.65 پوائنٹس سے بڑھ کر 49851.13 پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح 376.32 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26450.97 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33872.87 پوائنٹس سے بڑھ کر 34144.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب 71 کروڑ 75 لاکھ 41 ہزار 536 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97 کھرب 77 ارب 16 کروڑ 69 لاکھ 61 ہزار 156 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 52 ارب 88 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار 692 روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز 30 کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 17 ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز 28 کروڑ 78 لاکھ 66 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 15 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 390 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 217 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 152 میں کمی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے اینگرو پولیمر 3 کروڑ 75 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 72 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ 1 کروڑ 46 لاکھ، ازگارڈنائن 1 کروڑ 20 لاکھ اور فوجی سیمنٹ 1 کروڑ 19 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھاﺅ میں 299 روپے اور سیفائر ٹیکسٹائل کے بھاﺅ میں 89 روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاﺅ میں 149.98 روپے اور باٹا پاک کے بھاﺅ میں 100 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں