حکومت ماضی کی طرح فلمی صنعت کو دوبارہ عروج دینا چاہتی ہے، مریم اورنگزیب

حکومت ماضی کی طرح فلمی صنعت کو دوبارہ عروج دینا چاہتی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی طرح فلمی صنعت کو دوبارہ عروج دینا چاہتی ہے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے موثر فلم پالیسی مرتب کرنا چاہتے ہیں ہم نے فلموں کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے اور مثبت بیانیے کو پھیلانا ہے .

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم معاشرے میں ثقافتی اور سماجی اقدار سے آگاہی کا موثر ذریعہ ہے وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں فلم کے ذریعے عدم برداشت کے رویے کو ختم کیا جا سکتا ہے اعتدال پسندی کے فروغ میں فلمی صنعت کا کردار کلیدی ہوتا ہے فلم نے ابلاغ عامہ کے روایتی انداز کو یکسر بدل دیا ہے میڈیا اور فلم کے ذریعے لوگوں کی ذہنی سوچ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ملک میں فلم اور ٹوارزم انڈسٹری کے فروغ کے لیے کاوشوں کی ضرورت ہے ہماری فلم انڈسٹری انتہائی با صلاحیت ہے فلم انڈسٹری کے فروغ سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے پروڈکشن ہائوسز پی ٹی وی کے مرہون منت ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں بہت سے پاکستانی فنکاروں کے کام سے متاثر ہوںانہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اکیڈمی کی بحالی کے لیے نجی شعبے سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔