چین کو پسند کرنے والے ممالک میں پاکستان اور ملائیشیا سرفہرست

چین کو پسند کرنے والے ممالک میں پاکستان اور ملائیشیا سرفہرست

واشنگٹن:  چینی معیشت کی تیزی سے ترقی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ چین عالمی سطح پر جلد ہی سپر طاقت کے طورپر امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

دنیا چین کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟
پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے 39 ممالک کے سروے کے مطابق درجہ ذیل 10ممالک میں چین کیلیے انتہائی موافق رائے پائی جاتی ہے۔
پاکستانی عوام چین کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں، چین کو پسند کرنیوالے ممالک کے عوام کا تناسب حسب ذیل ہے، پاکستان 81فیصد، ملائیشیا 81فیصد، کینیا 78 فیصد، سینیگال 77 فیصد، نائیجریا 76فیصد، انڈونیشیا 70فیصد ، گھانا 67 فیصد، برازیل 65 فیصد، تیونس 63 فیصد، چلی 62 فیصد۔
چین سے سب سے زیادہ نفرت کرنیوالے سرفہرست10ممالک کے نام حسب ذیل ہیں۔
چین کے بارے میں سب سے زیادہ منفی رائے جاپان میں پائی جاتی ہے، جاپان میں نفرت کی شرح 95فیصد، ترکی 73 فیصد، امریکا 73فیصد، اٹلی 72 فیصد، جرمنی 72 فیصد، چیک جمہوریہ 66 فیصد، اسرائیل 72 فیصد، اردن 60 فیصد، فرانس 56 فیصد اور کینیڈا میں 57فیصد افراد چین کو ناپسند کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں