بعض معاملات میں امریکہ کو انسانی حقوق کی کوئی پروا نہیں ہے: امریکی وزیر خارجہ‎

بعض معاملات میں امریکہ کو انسانی حقوق کی کوئی پروا نہیں ہے: امریکی وزیر خارجہ‎

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دیگر ملکوں کے ساتھ بعض معاملات میں امریکہ انسانی حقوق کی کوئی پروا نہیں کرتا۔


رویٹرزکے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے امریکی وزارت خارجہ کے کارکنوں سے اپنے خطاب میں فرسٹ امریکہ سے متعلق امریکی صدر کے نعرے کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوسروں کو امریکی اقدار کے مطابق رویہ اختیار کئے جانے پر مجبور کیا جائےگا اور اس کے نتیجے میں سنگین حالات پیدا ہوئے تو ایسے میں امریکہ کی سلامتی اور اقتصادی مفادات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔