راولپنڈی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شہریار ریاض بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے

راولپنڈی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شہریار ریاض بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصا ف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی ہے اور راولپنڈی سے سابق ایم پی اے شہریار ریاض بھی کپتان کی ٹیم کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کی تباہ کن باؤلنگ، نارتھیمپٹن 259 رنز بنا کر آؤٹ

تفصیلات کے مطابق جو ں جو ں الیکشن نزدیک آتے جارہے ہیں مختلف سیاسی جماعتوں سے پرندوں کے اڑنے ار ور نیا مسکن تلاش کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ایک زبردست چھکا مارتے ہوئے راولپنڈی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شہریار ریاض کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں چلے گی: شاہد خاقان عباسی

شہریار ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ،سابق ایم پی اے شہریار ریاض نے 2008ءمیں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ شہریار ریاض بنیادی طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں" کشمیر بنے گا پاکستان" کے بعد"علی گڑھ یونیورسٹی بنے گی پاکستان" کے نعرے

انہوں نے امریکہ سے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ شہریار ریاض سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ سپورٹس کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں