قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
کیپشن: پی سی بی نے سٹیو رکسن کو منانے کی کوششیں بھی شروع کر دی ۔۔۔تصویر بشکریہ پی سی بی

لاہور:دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے اس وقت بری خبر یہ ہے کہ فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کی تباہ کن باؤلنگ، نارتھیمپٹن 259 رنز بنا کر آؤٹ

تفصیلات کے مطابق ایک سپورٹس ویب سائٹ نیوز 99 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سٹیو رکسن نے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور انہوں نے پی سی بی کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں" کشمیر بنے گا پاکستان" کے بعد"علی گڑھ یونیورسٹی بنے گی پاکستان" کے نعرے

ویب کی رپورٹ کے مطابق سٹیو رکسن نے  فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی وجہ نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے جبکہ پی سی بی نے سٹیو رکسن کو منانے کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں اور بورڈ حکام کو امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنا کنٹریکٹ مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا سب سے بڑا خواب ہے:ایزابیل کیف

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اورسٹیو رکسن کے مابین معاہدہ 2019 ءورلڈ کپ تک کا ہے۔ اس دوران انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی کوچنگ کرنی ہے۔64 سالہ فیلڈنگ کوچ 2016 ءسے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شہریار ریاض بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے

سٹیو رکسن کی کوچنگ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے بہت سی فتوحات حاصل کی ہیں۔پاکستان کو ملنے والی فتوحات میں چیمپئنز ٹرافی 2017 ءکی فتح سب سے زیادہ نمایاں اور قابل ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کامران اکمل اور احمد شہزاد سمیت متعدد کھلاڑیوں کو جرمانے

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں اور شاداب خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 259 رنز پر ٹھکانے لگا کر بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں