ملک میں عام انتخابات رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملک میں عام انتخابات رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: ملک میں شفاف مردم شماری اور حلقہ بندیوں تک انتخابات کو روک دیا جائے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: ملک میں عام انتخابات رکوانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں شفاف مردم شماری اور حلقہ بندیوں تک انتخابات کو روک دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں سماجی کارکن اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں ہونے والی مردم شماری کا عمل شفاف نہیں تھا۔ منصفانہ مردم شماری نہ ہونے کے باعث حکومتی ڈھانچہ ہی غیر منصفانہ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن بھی آبادی کے لحاظ سے صوبوں میں وسائل تقسیم کرتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے جب تک مردم شماری کا عمل شفاف نہیں ہوتا عام انتخابات کو روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں