اداکارہ میرا کا ’چاند‘ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا

اداکارہ میرا کا ’چاند‘ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا

پسرور کے چاند کا قد سوا دو فٹ تھا۔۔۔تصویر بشکریہ فیس بک

سیالکوٹ:پاکستان کی فلمی اداکارہ میرا سے شادی کا خواہشمند پسرور کا پست قامت چاند انتقال کرگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کی تباہ کن باؤلنگ، نارتھیمپٹن 259 رنز بنا کر آؤٹ

چاند کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔۔۔تصویر بشکریہ فیس بک

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کا چاند ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا ہے اور گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا۔سیالکوٹ کے علاقہ پسرور کے پست قامت چاند نے کچھ عرصہ قبل میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کرکے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں" کشمیر بنے گا پاکستان" کے بعد"علی گڑھ یونیورسٹی بنے گی پاکستان" کے نعرے

چاند کی وفات پر اہل علاقہ اور لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔۔۔تصویر بشکریہ فیس بک
سوا دو فٹ کے چاند کی میرا سے شادی کی خواہش تو نہ پوری ہوسکی اور وہ اس خواہش کو اپنے دل میں لئے ہی ابدی نیند سوگیا۔چاند کی وفات پر اہل علاقہ اور لوگوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چاند بہت اچھا اور پیار کرنے والا تھا جبکہ لوگ اس کی پیاری پیاری باتوں سے خوش ہوتے تھے۔
اداکارہ میرا سے چاند شادی کا خواہمشند تھا۔۔۔تصویہ بشکریہ فیس بک

خیال رہے کہ 2014 ءمیں پسرور کا ”چاند“ اداکارہ میرا پر فدا ہوگیا تھا اور اس نے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”میرا آئی لو یو“ جبکہ چاند جھٹ منگنی پٹ بیاہ کا بھی خواہشمند تھا ۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں