انتقامی کارروائیاں ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں، احسن اقبال

انتقامی کارروائیاں ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں، احسن اقبال
کیپشن: اگلے الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست کو ووٹ دیں گے، احسن اقبال۔۔۔۔۔فوٹو/ اے پی پی

نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2018 کا پاکستان 2013 سے بہتر ہے اور انتقامی کارروائیاں ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں جبکہ سڑکوں کے بغیر بھی ترقی نہیں ہوتی کیونکہ جب آپ کے پاس بہتر روڈ نیٹ ورک نہیں ہو گا تو مال کو مارکیٹ تک لے جانے میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتی اور اگلےالیکشن میں عوام ترقی کی سیاست کو ووٹ دیں گے جبکہ سڑکوں کے بغیر علاقے پسماندہ رہ جاتےہیں اس لئے نواز شریف نے سڑک کی اہمیت کو سمجھا۔

مزید پڑھیں: ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو ووٹ اور سیاستدان کو عزت دیں، وزیراعظم

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا 2014 میں پشاورمیں ریپڈبس سروس منصوبہ شروع ہوا جو ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا اور 4 سال میں پشاور کو کھنڈرمیں تبدیل کیا گیا لیکن پنجاب میں شہباز شریف نے 11 ماہ میں میٹرو بنا دی۔ اس ملک میں جتنے بڑے منصوبے لگائے ہیں تو وہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بنائے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے آج تک کوئی ادارہ چلا کر نہیں دیکھا وہ صرف تنقید اور الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں