شمالی کوریا نے اپنا معیاری وقت جنوبی کوریا سے ملالیا

شمالی کوریا نے اپنا معیاری وقت جنوبی کوریا سے ملالیا
کیپشن: تصویر بشکریہ این کے نیوز

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تعلقات میں بہتری کے بعد اپنا معیاری وقت تبدیل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماں بننے کے بعد کیریئر متاثر نہیں ہوگا،کھیل چھوڑ دینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں:ثانیہ مرزا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وقت کی تبدیلی کا فیصلہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں کیا گیا۔ شمالی کوریا نے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلی ہیں جب کہ اب تک وہ جاپان اورجنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

شمالی کوریا کی جانب سے گھڑیاں آگے کرنے کو دونوں ممالک میں فاصلوں کو کم کرنے سمیت اچھے تعلقات کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں