احسن اقبال جیب میں اقامہ رکھ کر دانشوری نہ جھاڑیں،فواد چوہدری

احسن اقبال جیب میں اقامہ رکھ کر دانشوری نہ جھاڑیں،فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان :وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے عمران خان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی عرب کا اقامہ رکھ کر احسن اقبال عمران خان کی سیاست کو نہیں سمجھ سکتے۔


فواد چوہدری نے اپنے بیان میں یہ بھی  کہا کہ سعودی عرب میں گارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت احسن اقبال کی سیاست ہے، احسن اقبال جیب میں اقامہ رکھ کر دانشوری نہ جھاڑیں۔

  مزیدکہا کہ عمران خان اقامے کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں، اب ملک میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقاموں کی مزید کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجربے کے نام پر شریفوں نے "درباری" اور دربان" قوم پر مسلط کیے، قوم ان کے "تجربے اور سیاست" دونوں سے پناہ مانگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کا انتخاب اورمستقبل کے وزیراعظم ہیں۔