خود کو ایسا بچہ سمجھتا ہوں، جس میں کوئی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی:رنویر سنگھ

خود کو ایسا بچہ سمجھتا ہوں، جس میں کوئی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی:رنویر سنگھ
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بالی وڈ  اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے ایک سروے میں بھارت کے سب سے پسندیدہ شخص کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، وہ خود کو اب بھی ایسا بھاری بھر کم بچہ سمجھتے ہیں، جس میں کوئی بھی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی۔

 رنویر سنگھ نے پسندیدہ شخصیت کے حوالے سے  آن لائن سروے میں پہلا نمبر حاصل کیا ،  سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ ان کا پسندیدہ شخص کون ہے؟

50 پسندیدہ ترین شخصیات میں رنویر سنگھ نے پہلا نمبر حاصل کیا، جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس رہے، جن کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’باہو بلی 2‘ نے ریکارڈ بنائے تھے۔

 
اسی فہرست میں کرکٹر ویرات کوہلی تیسرے، ہریتھک روشن چوتھے، سدھارتھ ملہوترا پانچویں، ورون دھون گیارہویں، رنبیر کپور 12 ویں اور شاہد کپور 14 ویں نمبر پر رہے۔

اس سے قبل 2015 میں بھی رنویر سنگھ ہی اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے تھے، جب کہ 2016 میں وہ اس فہرست میں چوتھے اور تازہ یعنی 2017 کی فہرست میں وہ ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔

’باجی، راؤ مستانی، بے فکرے اور پدماوت‘ جیسی فلموں میں جلوے دکھانے والے رنویر سنگھ اس وقت کم سے کم تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

رنویر سنگھ کی آنے والی فلموں میں ایکشن کامیڈی فلم ’سمبا‘ میوزیکل رومانٹک فلم ’گلی بوائے‘ اور اسپورٹس فلم ’83‘ شامل ہے۔

علاوہ ازیں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی عروج پر ہیں، امکان ہےکہ وہ رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔