پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماﺅں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماﺅں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماﺅں نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مسلم لیگ(ن) کے پی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر امان اللہ خان، جنرل سیکرٹری ضلع بار نوشہرہ عثمان خان، مسلم لیگ(ن) کے نائب ناظمین فرمان دتہ خان اور ڈاکٹر اصغر نے بھی مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ چیئرمین یونین کونسل چوٹ دیران ناصر عباس تارڑ، سرگودھا کے پنجوتا خاندان کے غلام مرتضی پنجوتا اور سرفراز پنجوتا، چیئرمین چک مبارک سکندر حیات دریانا اور غلام عباس گوندل نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔

سابق صدر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوام ہیں۔ پیپلزپارٹی کی توجہ صرف اس بات پر رہتی ہے کہ کس طرح اور کیسے عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بغیر کسی امتیاز کے ملک میں بسنے والے عوام کی خدمت کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار
 انہوں نے کہا کہ جب گھر کے ایک فرد کو روزگار مہیا ہوتا ہے تو اس کے خاندان کی مشکلات کم ہو جاتی ہیں۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ ملک میں بسنے والے ہر نوجوان کو روزگار مہیا ہو اور انہیں آگے بڑھنے اور محنت سے ترقی کرنے کے یکساں مواقع فراہم ہوں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھوک اور بدحالی، بیروزگاری، جہالت اور اندھیروں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ان برائیوں کو ختم کرنے کا عہد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل کر رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سمندر کے بیچوں بیچ، دنیا کا ایک نیا عجوبہ تیار
 اس موقع پر قمر زمان کائرہ، زمرد خان، مہرین انور راجہ، سینیٹر سردار علی خان، سینیٹر بہرہ مند خان تنگی، ایم پی اے ضیاللہ آفریدی ، عامر فدا پراچہ اور دیگر موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں