مولانا فضل الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینا باعث تشویش ہے، سابق صدر آصف زرداری

مولانا فضل الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینا باعث تشویش ہے، سابق صدر آصف زرداری
کیپشن: Image Source : Bilawal Bhutto Zardari Official Twitter Account

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق ، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مولانا فضل رحمان کی سیکیورٹی واپس لینے کا اقدام قابل مذمت ،باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر ماضی میں خطرناک حملے ہوئے ہیں، کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت کی آڑ میں ایسے اقدام کر رہی ہے ،حکومت برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے، قومی رہنماؤں سے عدم برداشت کا رویہ اختیار کرنا قابل افسوس ہے۔