رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

کراچی:رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج کراچی میں ہو گا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ پاکستان میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی آج بیٹھے گی۔رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔ ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کی شام ہو گی۔گزشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکہ اور آسٹریلیا کے باسی بھی کل روزہ رکھیں گے۔