معیشت سمیت دیگرحوالوں سےپاکستان کی گرفت کی جارہی ہے، چودھری نثار

معیشت سمیت دیگرحوالوں سےپاکستان کی گرفت کی جارہی ہے، چودھری نثار
کیپشن: Image Source: Ch Nisar Twitter Account

اسلام آباد :چودھری نثار نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے جس سے قوم چیخ اٹھے گی جبکہ  پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس کم کرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے جو حکومت نہیں دے رہی ہے۔معیشت سمیت دیگرحوالوں سےملک کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ،سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نے کہا کہ بھارت میں انتہاپسندی عروج پرہے ،پاکستان کے اردگردگھیراتنگ کیا جا رہا ہے،معیشت سمیت دیگرحوالوں سےملک کی گرفت کرنے کا پلان ہے،جنگیں قوم کواعتماد میں لےکر لڑی جاتی ہیں۔ 

چودھری نثار نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کااکتوبرمیں پوچھوں گا جب اس قدرمہنگائی آئےگی کہ قوم چیخ اٹھے گی جبکہ  پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس کم کرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے جو حکومت نہیں دے رہی ہے۔ روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدراورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی کا جینا حرام کر دے گا۔ 

انہوں نے کہا کہاگر میں نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھایا تو یہ منافقت ہوگی ،مسلم ن لیگ میں ایک طویل وقت گزارا،باربارکہہ چکا ہوں میں مسلم لیگ ن کاحصہ نہیں ہوں،میں عزت کی خاطرسیاست کرتاہوں اقتدارکےلیے نہیں،آج کل پاکستان میں سیاست مصرکی منڈی کامنظرپیش کر رہی ہے۔ 

سابق وزیر داخلہ نے کہا راستے میں آتے ہوئے مجھے شاہدخاقان عباسی کے بیان کابتایاگی ان کا مشکورہوں، ان کے خاندان سے ایک تعلق رہاہے۔