مریم نواز  کے نائب صدر بننے پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، احسن اقبال

 مریم نواز  کے نائب صدر بننے پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، احسن اقبال
کیپشن: Image Source: Ahsan Iqbal Official Twitter Account

 نارووال:سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ق لیگ پہلے آصف زرداری کادفاع کرتی تھی اب عمران خان کاکر رہی ہے، مریم نواز  شریف کے نائب صدر بننے پر پارٹی میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے، وہ پارٹی عہدیداربننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز  شریف کے نائب صدر بننے پر پارٹی میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے احتساب عدالت کی سزااسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے میں معطل ہو چکی ہے۔

احسن اقبال نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے  غریب کا چولہا بند ہو گیا ہے،  مہنگائی کے سونامی نے عام آدمی  پریشان ہے،وزیر اعظم خود  تومحل میں رہتاہے،اے ٹی ایم اس کے خرچے چلاتے ہیں جبکہ غریب نے تو محنت کر کے بچوں کی روٹی کا بندوبست کرنا ہے عمران خان نے غربت نہیں غریب ختم کر و پروگرام شروع کر رکھا ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ظلم کےخلاف بندباندھیں گے وزیر اعظم ارب پتی دوستوں  کوفائدہ پہنچا رہے ہیں جنہوں نے  الیکشن پرپیسا لگا یا تھا ، ہم ان کو عوام کا خون پسینہ نہیں چھوسنے دیں گے، اگلے الیکشن میں غریب عوام کی بدعائوں سے  ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گیں، تحریک انصاف کا وہی حال ہو گا جو  ق لیگ کا ہوا تھا۔