پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دےدیا

 پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دےدیا
Image Source: PTV Sport Official FB Page

کارڈف: پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دےدیا۔قومی ٹیم  نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 بنائے ، بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔


تفصیلات کے مطابق ،کارڈف میں کھیلے جانے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر بلے باز کوئی اچھا کھیل نہ پیش کر سکے،فخر زمان اور  امام الحق نے 7،7  بنائے ، تیسری وکٹ کے لیے بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 65 اور 50 رنز کی اننگ کھیلی ،فہیم اشرف 16 ،  آصف علی 3  رنز بنا سکے، عماد وسیم 18 اور حسن علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے آرچر 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ٹام، کرن اور کرس جورڈن نے  1،1  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔