رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا، رویت ہلال کمیٹی

رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا، رویت ہلال کمیٹی
کیپشن: File Photo

کراچی : ملک بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ 7 مئی کو منگل کے روز ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ،رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی،  اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ 

مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی رمضان کا چاند نظر  آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے ،  ملک میں پہلا روزہ 7 مئی کو منگل کے روز ہو گا۔دوسری طرف اسلام آباد میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ 

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فوادچودھری  کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ان کومعلوم ہونا چاہیے کہ اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوتا ہے وہ نظام سے لاعلم ہیں کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلے  آسمان میں چاند نظرنہ آتا ہو۔فوادچودھری چاہیں تو انہیں سو سال کا کیلنڈر بھی بنا دیں گے یہ جلسہ بھی کرلیں، دینی معاملات میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے، وزیر اعظم وزراکو ہدایت جاری کریں کہ وہ پاکستان کی  تاریخ کومسخ نہ کریں۔