انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست
کیپشن: Image Source: ICC Official Twitter Account

کارڈف :انگلینڈ نے سیریز کے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق، کارڈف میں کھیلے گئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  سیریز کے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، 174 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 19 اوورز اور 2 بالز پر حاصل کر لیا، کپتان مورگن کی57 رنز کی شاندار اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جوئے روٹ 47 اور ونسے 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈوکٹ 9 اور ڈینلی محض 20 رنز ہی بنا سکے۔

دوسری جانب پاکستانی باؤلنگ سائیڈ ناکام نظر آئی کوئی بھی باؤلر اچھا کھیل پیش نہ کر سکا، عماد وسیم ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔