لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد ہرگز نہیں کہ کورونا پر قابو پالیا: گورنر پنجاب

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد ہرگز نہیں کہ کورونا پر قابو پالیا: گورنر پنجاب
کیپشن: مشکل گھڑی میں پوری قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، گورنر پنجاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور:  گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد ہرگز نہیں کہ کورونا پر قابو پالیا، پنجاب سمیت تمام صوبوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اس وقت یہ نہیں دیکھنا کہ کون کس طبقے اور جماعت سے ہے، بلاتفریق لوگوں کی مدد کرنی ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا حالات کے مطابق اپنے طور طریقوں کو بدلنا ہوگا، ابھی کورونا وائرس بحران ختم نہیں ہوا، کورونا کے پیش نظر مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، کورونا وائرس خطرناک مرض ہے، اس کیخلاف جنگ گھر میں بیٹھ کر جیتنی ہے، مستحقین کی مالی معاونت کیلئے اہم اقدام کیے ہیں۔

چودھری سرور نے مزید کہا این جی اوز ساڑھے 5 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرچکی ہیں، کورونا وائرس کیخلاف عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مشکل گھڑی میں پوری قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے سیاسی اور کاروباری شخصیات لوگوں کی مدد کریں گے، کوروناوائرس کے باعث چھوٹے کاروبارتباہ ہوگئے، یورپ میں کورونا سے کئی خاندان ہلاک ہوگئے۔