ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی ) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ 2020 میں بھارت کی جانب سے 954 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف وزری کی جاچکی ہے، بھارت 2003 کے معاہدے کی پاسداری کرے، چار مئی کو کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی سے بگسر سیکٹر میں 6 شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔