رمضان شوگر ملز ریفرنس فرد جرم : حمزہ شہباز 12 مئی کو عدالت طلب

 رمضان شوگر ملز ریفرنس فرد جرم : حمزہ شہباز 12 مئی کو عدالت طلب
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:  احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ہر حال میں 12 مئی کو عدالت طلب کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،  احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ جیل حکام 12 مئی کو حمزہ شہباز کو ہر صورت بغیر کسی عذر کے پیش کریں۔

عدالت نے 12 مئی کو حمزہ شہباز کو ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ حمزہ شہباز کی پیشی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔