نجاب حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ

نجاب حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ
کیپشن: حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیچکرز کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور:  پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے رواں ماہ کی 9 تاریخ (نو مئی) سے صوبے بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اب پائپ، سٹیلز، سپیئر پارٹس، مشینری اور بجلی کے سامان کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیچکرز کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام دکانیں مقررہ وقت پر کھولی جائیں گی، جس کے لئے وقت مختص ہوگا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں کپڑے کی دکانیں بھی 15 رمضان سے 6 گھنٹے کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ عوام کو پارکوں میں بھی جانے کی اجازت ہوگی تاہم جھولے وغیرہ بند رہیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شعبے کو بھی کھولا جائے گا، اس کے لئے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ضروری ہوگا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 8 مئی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔