اٹلی میں صرف 1 ڈالر مالیت کا گھر خریدنے کا سنہری موقع

اٹلی میں صرف 1 ڈالر مالیت کا گھر خریدنے کا سنہری موقع

روم: پاکستان میں گھر بنانا عام شہری کے بس کی بات نہیں ہے۔ عام تین سے پانچ مرلہ کے گھر بنانے میں بھی لاکھوں اور کروڑوں روپے لگ جاتے ہیں لیکن یورپی ملک اٹلی نے دنیا بھر کے افراد کو آفر دی ہے کہ وہ آئیں اور صرف ایک ڈالر مالیت کا گھر خرید لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حیرت انگیز سکیم کو اٹلی کے ایک صوبے میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جس سے ابھی ایک امریکی خاتون نے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف 3 ڈالرز میں تین گھر خرید لئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اس خاتون کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔ اسے جب اس زبردست آفر کا پتا چا تو اس نے فوری طور پر تین گھر بک کرا لئے۔

تاہم دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اس امریکی خاتون کو بتایا گیا کہ ان گھروں کی قیمت کو صرف 3 ڈالر ہے لیکن اسے ان کی تزئین وآرائش کیلئے ہزاروں ڈالرز کرنا پڑیں گے جو لازمی ہیں، اگر ایسا نہ کیا تو اسے اپنے گھروں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اٹلی کے کئی تاریخی شہر، قصبے اور گاؤں اس وقت خالی پڑے ہیں یا وہاں صرف معمر افراد ہی آباد ہیں کیونکہ اعلیٰ تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے بعد یہاں رہنے والے نوجوان اپنے بہتر مستقبل کی تلاش میں ترقی یافتہ شہروں یا دوسرے ملکوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

اس صورتحال سے پریشان اطالوی حکومت نے ایک ایسا حل نکالا جس نے دنیا بھر میں بسنے والے افراد کو اپنی طرف راغب کیا۔ انتہائی کم قیمت میں گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کا پروگرام بھی اسی کا حصہ ہے لیکن اس کیلئے شرط رکھی گئی ہے کہ گھروں کی آرائش پر بھاری مالیت میں رقم ہونا لازمی ہے۔

صرف تین ڈالرز میں اٹلی میں گھر خریدنے والی اس امریکی خاتون کا کا نام روبعیہ ڈئنیلز ہے جس نے اٹلی کے قصبے موسومیلی میں گھر خریدے ہیں۔