یونان میں آؤٹ ڈور کھانوں کا دور پھر واپس لوٹ آیا

یونان میں آؤٹ ڈور کھانوں کا دور پھر واپس لوٹ آیا

یونان میں جاری کئی مہینوں سے  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آوٹ ڈور ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریا  کو کھول دیا گیا   ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد اب ریستوران، کافی شاپس اور بارز کو یہ اجازت مل گئی ہے کہ وہ چھ تک کے گروپ کو کھانا آفر کر سکتے ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسٹورنٹس اور کافی شاپس کا کا رخ کیا۔ یونانی حکومت کی طرف سے 15 مئی کو ملک میں سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے ، اس وقت بھارت دنیا بھرمیں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ۔ 

پچھلے تین ہفتوں سے بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد روزانہ تقریبن ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے  ۔ جبکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتیں ہورہی ہیں ۔