پی پی 84 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

پی پی 84 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر
کیپشن: پی پی 84 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر
سورس: فائل فوٹو

خوشاب: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے 52  پولنگ اسٹیشنز کا غی رحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 17  ہزار 398 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ  12 ہزار 617 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔