کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، دہشتگرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار

کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، دہشتگرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار
کیپشن: کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، دہشتگرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نےکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رات گئے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی کارروائی میں قوم پرست دہشت گرد تنظیم کے 4کارندوں سجاد علی چنا، محسن رضا چنا، نوشاد علی عرف صدام اور اسلم بیگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سےاسلحہ اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے۔

ملزمان کا گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔