پاکستان کا آن لائن ڈس انفارمیشن روکنے کےلیے یواین قرارداد پر عمل پرزور

پاکستان کا آن لائن ڈس انفارمیشن روکنے کےلیے یواین قرارداد پر عمل پرزور

نیو یارک: پاکستان  نے ڈس انفارمیشن کے رجحان کی مذمت کرتے ہوئے  آن لائن ڈس انفارمیشن روکنے کےلیے یواین قرارداد پر عمل پرزور دیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی 44 ویں انفارمیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کی نمائندگی پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ نے کی، اس موقع پر انہوں کہا کہ پاکستان گروپ 77 کے صدرکی حیثیت سے ڈس انفارمیشن کے رجحان کی مذمت کرتا ہے۔ڈاکٹر مریم شیخ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ڈس انفارمیشن پھیلانے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، ای یوڈس انفولیب کے ذریعے بھی جعلی پروپیگنڈاکیا گیا تھا لیکن جعلی پروپیگنڈا کرنےوالوں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔ ڈاکٹر مریم شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے معاملے پر کارروائی  میں دیر نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  آن لائن ڈس انفارمیشن روکنے کےلیے یواین قرارداد پر عمل کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں