مردوں کو قبروں سے نکالنے والا گورکن گرفتار

  مردوں کو قبروں سے نکالنے والا گورکن گرفتار

کراچی: پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک  قبرستان  سے  مردوں کو قبروں سے نکالنے والا گورکن گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد قبرستان  سے مردوں کو قبروں سے نکالنے والا گورکن گرفتار کرلیا ۔ملزم نے چند ماہ قبل دفنائے گئے بچے سمیت دو افراد کی لاشیں قبروں سے باہر نکالیں تھیں،  ایک مرحوم بچے کے والدین نے شکایت کی کہ گورکن ہمارے بچے کی لاش قبر سے نکال رہا ہے، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی  تو قبرستان سے ایک مرد کی لاش کا پرانا ڈھانچا ملا جسے شناخت کے لیے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گورکن کی نشاندہی پر  بچے کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے  دونوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب جانچ کرنی ہے کہ یہ لاشیں کس کی ہیں اور قبروں سے نکالنے کا کیا مقصد تھا، ڈی این اے کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کی ہیں جبکہ گورکن کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم کے خلاف قبروں کی بے حرمتی کا مقدمہ کر کے مزید تفتیش کی جائے گی.

مصنف کے بارے میں