فرح گوگی کو دبئی سے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ

فرح گوگی کو دبئی سے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کو دبئی سے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  فرح گوگی کو دبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا , فرح گوگی کی تفتیش کے لئے موجودگی ضروری ہے ۔ جبکہ

پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ  کیاگیاہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے  نیب  نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی ۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فرح گوگی  کیخلاف معلوم ذرائع سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ  جات ،منی لانڈرنگ  اور مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے اکائونٹس  رکھنے   کے الزام میں انکوائری شروع کی جا رہی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فرح خان کے اکاونٹس سے گزشتہ تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد  کی  مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ یہ رقومات انکے ذاتی اکائونٹس میں  جمع کرائے جانے  کےفوری  بعد نکلوا لی گئیں ۔

نیب کے مطابق بہت سی میڈیا رپورٹس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثےبنانے کا الزام ہے ،انکم ٹیکس ریٹرنس کے جائزے سے بھی پتہ چلتا ہے کہ  دوہزار اٹھار ہ کے  بعد سے انکے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،اس عرصے میں انہوں نے کئی غیر ملکی دورے کئے ،فرح خان 9 مرتبہ امریکہ جبکہ 6 مرتبہ متحدہ امارات گئیں ۔ 

مصنف کے بارے میں