پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلندی ترین چوٹی بھی سر کر لی 

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلندی ترین چوٹی بھی سر کر لی 

 اسلام آباد :پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کرلی، اس بار انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا کو سرکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما شہروزکاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سرکرلی،نییال کے پہاڑی سلسلے میں واقع یہ چوٹی 8 ہزار 568 میٹر بلند ہے،  20 سالہ کو ہ پیما شہروز کاشف تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین اور پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں۔

 شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان اور کے  ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی رہ چکے ہیں،  اس کارنامے کے ساتھ وہ تین بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ شہروز کاشف نے پاکستانی وقت 3 بج کر 5 منٹ پر کنچن جنگا چوٹی سرکی، شہروز کا اگلا ہدف چوتھی اور پانچویں بلند چوٹی سر کرنا ہے۔